حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ پاکس...
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لٹر ہو گی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سیلز ٹیکس، ڈیلرز مارجن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا جس کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میٕں کمی کا پورا فائدہ نہیں مل سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان میں میں نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ 15 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوتی رہیں تو عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں گے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد عوام کو 5 روپے کا ریلیف دیا گیا جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل کی قیمت 22روپے 58 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا ریلیف دیا گیا۔۔۔۔۔۔مٹی کے تیل کی قیمت تین ماہ میں 24روپے27پیسے فی لیٹر بڑھانے کے بعد 7روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت تین ماہ میں 23روپے 38پیسے فی لیٹر بڑھانے کےبعد 7روپے 1پیسے کا ریلیف دیا گیا۔
15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 سے 6 روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے سے تقریباً 9روپے تک اضافہ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے 9 روپے سے ساڑھے 12 روپے جبکہ نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے 6 روپے سے سوا 8روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں اور 30 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔
No comments
Thanks