ڈالر کی اونچی اڑان کےباعث مختلف برانڈز کی گاڑیوں میں دو سے پانچ لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا،،،گاڑیاں صارفین کی قوت خرید سے دور ہوگئیں۔ ڈ...
ڈالر کی اونچی اڑان کےباعث مختلف برانڈز کی گاڑیوں میں دو سے پانچ لاکھ
روپے کا اضافہ کردیا گیا،،،گاڑیاں صارفین کی قوت خرید سے دور ہوگئیں۔
ڈالر کا ریٹ بڑھتے کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔
سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار روپے کا اضافہ سے 12
لاکھ چوہتر ہزار روپے ہوگئی۔آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ
83 ہزار روپے اضافہ سے 17 لاکھ چار ہزار روپے پر پہنچ گئی۔
آلٹو وی ایکس آر
کی قیمت میں ایک لاکھ تہتر ہزار کا اضافہ، قیمت پندرہ لاکھ آٹھ ہزار روپے
ہوگئی۔ کلٹس اے جی ایس کی قیمت 22 لاکھ بہتر ہزار اور کلٹس وی ایکس ایل کی
قیمت 21 لاکھ پانچ ہزار روپے ہوگئی۔
ویگنار اے جی ایس کی نئی قیمت 20 لاکھ
چوبیس ہزار اور ویگنار وی ایکس ایل کی قیمت 18 لالھ باون ہزار روپے جبکہ
ویگنار وی ایکس آر کی نئی قیمت 17 لاکھ ساٹھ ہزار روپے ہوگئی۔
جب کہ ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادیں،،،ہنڈا سٹی ایم ٹی 1لاکھ
30ہزار مہنگی ہوکر 27 لاکھ 29کی ہزارکی ہوگئی،،،ہنڈا سٹی سی وی ٹی ڈیڑھ
لاکھ روپے مہنگی ہوکر 29 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی۔
سیوک وی ٹی آئی کی قیمت
میں 3لاکھ 65ہزار کا اضافہ ہوا اور39لاکھ 79ہزارکی ہوگئی،،،جب کہ بی آر وی
2 لاکھ 25ہزار مہنگی ہوکر 35 لاکھ 99ہزارکی ہوگئی
اسی طرح اگر ٹیوٹا گاڑیوں کی بات کی جائے تو کرولا آلٹس گرینڈ ون پوائنٹ
ایٹ 2لاکھ 10ہزار اضافے کے بعد نئی قیمت 40 لاکھ 79ہزار ہوگئی۔
کرولا آٹو
میٹک ون پوائنٹ سکس 2 لاکھ اضافہ، نئی قیمت 34 لاکھ 49 ہزارہوگئی ،،،کرولا
سی وی ٹی ون پوائنٹ ایٹ 37 لاکھ 79ہزار روپے پر پہنچ گئی۔
کرولا مینول ون
پوائنٹ سکس کی قیمت میں1لاکھ 90ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 89ہزار کی
ہوگئی،،،کرولا ایس ای اے ٹی ون پوائنٹ سکس کی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار پر جا
پہنچی ہے ۔
No comments
Thanks